آخر خواتین کاکروچ سے کیوں ڈرتی ہیں؟

سوشل میڈیا پہ خوف کا ایک سائکل بہت مقبول ہوا ہے۔ اس سائیکل کے مطابق، کاکروچ چوہے سے ڈرتا ہے، چوہا بلی سے، بلی کتے سے اور کتا آدمی سے ڈرتا ہے۔ آدمی ان تمام چیزوں کو ڈرا کر بھی اپنی بیگم یا عورت سے ڈرتا ہے۔ خوف کے اس دائرے کے آخر میں ایک بار پھر عورت کاکروچ سے ڈرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس خوفناک دائرے کا سب سے زیادہ مضبوط کردار کاکروچ ہے-

Fear Cycle Meme- Why Women are afraid of Cockroaches!!! #FNCTV

کاکروچ، سر کٹنے کے بعد بھی، چار دن سے لیکر ایک ہفتے تک، کھائے پئے بغیر زندہ رہ سکتا ہے- نیچر کے بہتر مطالعے کی وجہ سے، عورت اس لیئے بھی کاکروچ سے ڈرتی ہے کہ، وہ اسے اپنے آدھے دھڑ سے بھی، ایک ہفتے تک ڈرا سکتے ہیں۔

عورتیں اس لیئے بھی کاکروچ سے ڈرتی ہیں کہ، کاکروچ چالیس منٹ تک اپنا سانس بند کر کے بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ یا اس بات کو یوں کہ لیں، کہ وہ چالیس منٹ تک، برتن کے سنک میں چھپ کے بیٹھ کر انتظار کر سکتا ہے، کہ کب کوئی لڑکی یا عورت آئے، وہ انھیں ڈرائے اور پھر اپنے دوست کاکروچوں سے مل کر اس بات کا لطف لے۔

Cockroach Facts in Urdu #FNCTV

کاکروچ تین میل فی گھنٹہ کے حساب سے، دوڑنے والے حشرات الارض ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ کاکروچ کا ایک نو زائیدہ بچہ بھی اسی رفتار سے دوڑ لگا سکتا ہے۔ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ خواتین کو ناں صرف کاکروچ سے، بلکہ اس کے بچوں سے بھی ڈر کے بھاگنا اور چیخنا پڑتا ہوگا۔

کاکروچ کنگنڈم، اپنے بچوں کو صرف پانچ ہفتوں میں پال کر، بالغ کاکروچوں کی ایک فوج تیار کر دیتے ہیں- کسی بھی عورت کیلئے، یہ ایک خوفناک رفتار ہے، کیونکہ اسے اپنے بچے پالنے کیلئے ساری زندگی لگ جاتی ہے۔ یہ خوف سے زیادہ پرسنیلیٹی کلیش لگتا ہے۔ محض تفنن کیلئے۔

عمومی مشاہدے میں ہے، کہ کاکروچ گھر میں بچے کھانے پہ آتے ہیں- محقیقین کاکروچ کے مطابق، بیئر اور چینی سے بنی مصنوعات ، جیسے شراب وغیرہ، کاکروچ کے پسندیدہ مشروبات ہیں۔ یہی معاملہ اکثر خواتین کے شوہروں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ کاکروچ سے نفرت اور خوف کی ایک اور وجہ بھی سمجھ آتی ہے۔

Cockroaches love to party #FNCTV

ایک قیاس ہے کہ، کاکروچ اس زمین پہ، دو سو اسی ملین سال سے موجود ہے، یہ محض قیاس ہے، کہ اصل حقیقت تو کاکروچ کو پتہ ہو، یا بنانے والے کو۔ ایک گمان کیا جا سکتا ہے کہ روز حشر بھی کچھ کاکروچ اپنی قوت ارادی کے بل بوتے پر زندہ ہی اٹھا لیئے جایئں گے۔ اور انتہا تو تب ہو، جب جنتی خواتین مالک کے حضور پیش ہوں، اور کہیں سے کاکروچ بھی نکل آئے۔

کاکروچ کی تقریبا ساڑھے چار ہزار اقسام ہیں، ان میں سے صرف چار قسم کے کاکروچ انسانی ماحول میں پائے جاتے ہیں۔ اور لڑکیوں اور خواتین کو ڈرانے میں کافی بری شہرت رکھتے ہیں۔ آپ سوچیں کہ اگر چار ہزار انواع کچن فرینڈلی ہوجایئں، تو پھر خوف کا کیا عالم ہو!!

Major Types of Cockroach #FNCTV All Rights reserved

ہم نے ہمیشہ یہ تو غور کیا ہے کہ بچے اور خواتین کاکروچ سے بہت ڈرتے ہیں۔ چیختے ہیں اور دوڑیں بھی لگ جاتی ہیں- لیکن کبھی بھی ہم نے ایک منٹ بھی کاکروچ کی سایئڈ پہ ہوکے نہیں سوچا کہ جب اسے اچانک کوئی اچانک نسوانی چیخ سنائی دیتی ہے، تو اس پر کیا گزرتی ہوگی۔ لڑکیوں کے چیخنے سے اب تک کتنے کاکروچوں کی ہلاکت ہوچکی ہے، اس حوالے سے بھی اعداد وشمار پہ کام ہونا چاہیئے۔

Are Cockroaches scared of women too #FNCTV

FNCTV General Info Desk

Foodnculture.tv (YouTube/FNCTV)

Feedback@foodnculture.tv

foodnculturetv@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *